pakistan پاکستان 161

پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام

نیوزی لینڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے بلے باز کیوی بولرز کے آگے بے بس نظر آۓ

اوول میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے باز کا کہا ۔
پاکستان کی اوپنر جوڑی شان مسعود اور عابد علی ایک بار پھر ناکام رہی شان مسعود بغیر کوئی رنز اسکور کئے آؤٹ ہو کر پویلین گئے ۔
عابد علی اور اظہر علی نے بلے باز جاری رکھی اور 62 رنز کا اضافہ کیا اور عابد علی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔حارث علی ایک رنز بنا سکے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز فواد عالم دو رنز بنا سکے ۔اظہر علی نے ذمہ درانہ بلے بازی کرتے ہوۓ اپنے کیرئیر کی 32ویں نصف سنچری اسکور کی اور کھانے کے وقفے تک پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز ہی بنا سکا ۔کھانے کے وقفے میں بارش شروع ہو گی جسکی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا جسے کچھ دیر بعد پھر سے روک دیا گیا تھا ۔دوبارہ جب میچ شروع ہوا تو اظہر علی اور کپتان محمد رضوان نے اچھی بلے باز کی اور محمد رضوان اپنی نصف سنچری کے بعد 61 رنز پر آؤٹ ہو گئے ۔اظہر علی 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوے اور فہیم اشرف نے 48 رنز بناۓ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ظفر گوھر نے 34 رنز بناۓ ۔کائل جیمسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹم ساؤتھی 2 اور بولٹ 2 اور ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کے بلے بازوں کی جانب سے کیوی بولرز کو زیادہ سخت وقت نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کیوی بولرز نے 83ویں اوورز میں ہی پاکستان کی آل ٹیم آؤٹ کر دی

https://dailypakurdunews.com/کین-ولیمسن-ٹیسٹ-رینکنگ-میں-پہلے-نمبر-پر/

پاکستان نے پہلے دن ہی اپنی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو 297 رنز کا ہدف دیا ہے

یاد رہے نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں