H I V 143

یچ آئی وی سے بچائو کے لیے بالآخر دوا تیار کر لی، حیران کن نتائج سامنے آ گئے

نیویارک: ایچ آئی وی کے خلاف سائنسدانوں کو بالآخر بڑی کامیابی مل گئی، حیران کن نتائج کی حامل دوا تیار کر لی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ دوا انجکشن کی صورت میں تیار کی گئی ہے جسے ’کیبوٹیگراویر‘ (Cabotegravir)کا نام دیا گیا ہے۔ یہ انجکشن ہر دو ماہ بعد لگانے سے ایچ آئی وی لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے 3ہزار 200خواتین پر اس دوا کے تجربات کیے۔ جن خواتین کو یہ انجکشن دیئے جاتے رہے ان میں سے صرف 0.21فیصدایچ آئی وی میں مبتلا ہوئیں۔ اس کے برعکس جو خواتین روزانہ ٹروویڈا (Truvada)لیتی رہیں ان میں سے 1.79فیصد کو یہ عارضہ لاحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس انجکشن کے تجربات افریقہ کے 7ممالک میں کیے گئے۔ ان ممالک میں ایچ آئی وی کے پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ چنانچہ ان ممالک میں لوگوں کو اس موذی مرض سے بچنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔سالہا سال سے ایچ آئی وی پر تحقیق کرنے والے ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوسی نے اس دوا کو ایک بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوا کی تیاری سے ایچ آئی وی کے پھیلائو کو روکنے میں بہت مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں