kane williiamson کین ولیمسن 6,460

کین ولیمسن ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان اور لاجواب بلے باز کین ولیمسن آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی ہیں ۔
کیوی بلے باز کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوۓ سنچری اسکور کی اور اسی سنچری کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی ۔جس کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نیو رینکنگ جاری کی اور کین ولیمسن کوہلی اور سمیتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوۓ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ااس سے پہلے 2015 میں ولیمسن نمبر ون ٹیسٹ پلیر بن چکے ہیں ۔
سمیتھ جو کہ پہلے نمبر پر موجود تھے انڈیا کے خلاف اچھی بلے بازی نہ کر سکے اور دو درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر آ گئے ہیں کوہلی ابھی بھی دوسری پوزیشن پر برقرار ہے اور بابر اعظم 5 ویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں