pm imran khan 23

وزیر اعظم کو پیوٹن کا فون، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ  عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے  پاک روس اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نےپاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دونوں رہنماؤں  نے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں