whatsapp new privacy policy 283

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کیا ہے ۔ کیا ہمارا ڈیٹا محفوظ ہے ۔ جانئیے اس رپورٹ میں

واٹس ایپ کی طرف سے یکم جنوری کو ایک نئی پالیسی جاری کی گئی ہے ۔ اس پالیسی پر دنیا بھر کے صارفین تنقید کر رہے ہیں کہ اس پالیسی سے ہمارا پرسنل ڈیٹا محفوظ نہیں رہے گا

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے 22 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور تب سے واٹس ایپ کو فیس بک والے مینج کر رہے ہیں ۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ اب آپ کا ڈیٹا اور انفارمیشن فیس بک اور فیس بک سے جڑی کمپنیوں انسٹاگرام اور مسینجرز کو دئے گا اس میں جو واٹس ایپ ڈیٹا حاصل کرئے گا اس میں آپ کا موبائل ماڈل , ائی پی اڈریس ,بیٹری لیول,ٹائم زون ,لوکیشن ,آپ کے سیف موبائل نمبرز , آپ کی ایپس کی انفارمیشن, آپ نے کون سی پرفائل تصویر لگائی ہے, آپ نے کیا سٹیٹس لگایا ہے ۔
واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ سے آپ کو لازمی ایگری کرنا ہو گا اگر آپ ایگری نہیں کرتےتو واٹس ایپ 8 فروری تک آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دے گا اور آپ پھر واٹس ایپ استمعال نہیں کر سکیں گے۔
دوستوں یاد رکھنا کہ واٹس ایپ پہلے بھی آپ کا ڈیٹا اپنے پاس رکھتا رہا ہےمگر اب اس نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ یہ ڈیٹا دوسروں کو دئے سکتا ہے ۔

کیا پرسنل ڈیٹا محفوظ ہے

واٹس ایپ پر جب تنقید شروع ہوئی تو واٹس ایپ نے جواب میں وضاحت دی کہ واٹس ایپ پر آپ کے مسیجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیٹ کے دریعے محفوظ رہیں گئے واٹس ایپ یا فیس بک آپ کے پرسنل چیٹ یا آپ کی کالز نہیں سن یا دیکھ سکے گا ۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کو آسانی سے سمجھیں تو یہ کہ آپکا مسیج یا تو آپ دیکھ سکتے ہیں یا جسے آپ نے وہ میسج بھیجا ہے وہ دیکھ سکتا ہے اس کے علاوہ کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا ۔
واٹس ایپ نے اسی تنقید کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں بھی واضح کیا ہے کہ آپ کے کالز اور میسجز آپ کے علاوہ کوئی نہیں دیکھ سکتا ۔
واٹس ایپ جو انفارمیشن آپ سے حاصل کرے گا وہ یہ انفارمیشن فیس بک کو دئے گا اور فیس بک اس انفارمیشن کو اپنے ایڈز کے لیے استعمال کرے گا ۔

واٹس ایپ کی طرف سے کیا گیا ٹویٹ

whatsapp  new privacy policy

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں