lahore rape case 8

رکشہ ڈرائیور کی ماں اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت

 وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں اور بیٹی کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی ساتھی کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کے واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں متاثرہ خواتین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کو شناخت کیا ، عدالت نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں طلب کر لیا ، پولیس کی جانب سے ملزمان کو تیس اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ماں اور بیٹی نے صدر کینٹ جانے کیلئے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کرایہ طے کیا اور سوار ہو گئیں جس کے بعد ملزم انہیں گھماتا ہو ا چوہنگ کے قریب علاقے میں لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھ کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ماں اور بیٹی دونوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔یہ افسوسنا ک واقعہ 22 اگست کو پیش آیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں