bill gates 197

بل گیٹس نے تمام ملکوں میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لئے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

دنیا کی امیر ترین فلاحی تنظیم کے بانی بل گیٹس نے کرونا کی ویکسین دنیا کے ہر ایک کونے میں پہنچانے کے لئے 7 کڑور ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بل اینڈ ملینڈا تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے لوگ متاثر ہوے ہیں اور کرونا ایک عالمی وباء ہے اسی لئے کرونا کی ویکسین پر بھی ہر ملک کا حق ہے اسی لئے 7 کڑور ڈالر کی مدد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس رقم سے کرونا ویکسین دنیا کے ہر کونے میں فراہم کی جاے گی تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو سکیں ۔
یاد رہے کہ بل اینڈ ملینڈا تنظیم کی طرف سے پوری دنیا میں آنے والی مصیبتوں اور بیماریوں کے لئے مدد کا اعلان کیا جاتا ہے اور کیونکہ اس کے بانی دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اسی لئے اس تنظیم نے کھل کر انسانیات کی مدد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں