Bilawal bhuto meet with shahbaz sharif 20,327

بلاول زرداری کی جیل میں شہباز شریف سے ملاقات ۔شہباز شریف کا حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول زرداری نے لاہور جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ بلاول زرداری نے شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بلاول زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ زیادہ سخت زبان استعمال نہ کی جائے ۔ شہباز شریف نے بلاول زرداری سے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کئے جائیں اور استعفے دینے کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا ہے کہ استعفہ آخری آپشن ہو گا لہذا پیپلز پارٹی مسلم کیگ ن کی طرح استعفہ لے کر رکھ لیں اور مناسب وقت پر ان کو استعمال کیا جائے گا ۔
شہباز شریف اور بلاول زرداری نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پر تیزی سے عمل درامد کروانے پر زور دیا اور حکومت کو پریشر میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں